منچریال۔30 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں پولیس کی جانب سے ایک کار ضبط کی گئی جس میں کاسی پیٹھ سے منچریال کے رام نگر کے مقام پر ساگوان چوبینہ غیرقانونی طور پر منتقل کی جارہی تھی ۔ پولیس نے منتقلی میں ملوث افراد کے شیام سندر ‘ دیپندر کے قبضہ سے ساگوانی چوبینہ مالیتی 50,000/-روپئے ‘ کار کو محکمہ فارسٹ کے حوالے کردیا ۔ یہ بات ایس آئی مسٹر وینکٹیشورلو نے بتائی ۔