ساگوان اور پھلوں کے درخت لگانے کسانوں کو مشورہ

کیرا میری۔/15مئی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پراجکٹ ائرٹر ضامن روزگار نے آج منڈل کے کاشتکاروں سے اپنے کھیتوں میں ساگوان اور پھلوں کے درخت لگانے کی اپیل کی۔تفصیلات کے بموجب پراجکٹ ڈائرکٹر ضامن روزگار ضلع عادل آباد سرینواس نے آج کیرا میری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیرا میری کے تمام نرسری پلانٹس کا معائنہ کیا اس کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال پٹہ دارووں کو ساگوان اور پھلوں کے پودے مفت تقسیم کئے جاتے ہی اوران پودوں کی دیکھ بھال کیل ئے تین سال تک پٹہ دار کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے منڈل کے تما م کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ (ہرتا ہارم ) اسکیم کے تحت مفت تقسیم کردہ ساگوان اور پھلوں کے پودوں کواپنے لھیتوں میں لگاکر استفادہ کریں۔ پراجکٹ ڈائرکٹر کے دورہ کے موقع پر ا ن کے ساتھ ایڈیشنل پراجکٹ ڈائرکٹر ضامن روزگار وینکٹ مقامی اے پی او ناگیش ایم ڈی او سید ساجد علی موجود تھے۔