نیویارک 27 اگسٹ ( سیاست ڈا ٹ کام ) ہندوستان کے ساکٹ مئینینی نے سربیا کے پیجا کرسٹن کو 6 – 3, 6 – 0 سے شکست دے کر امریکی اوپن کے مینس سنگلز میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ انہوںنے یہ مقابلہ صرف 56 منٹ میں جیتا ہے ۔ امریکی اوپن مینس سنگلز کے مین ڈرا میں رسائی حاصل کرنے مئینینی کو تین راونڈ کے مقابلے کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں جیتنے تھے اور انہوں نے کسی مشکل کے بغیر ایک بھی سیٹ میں شکست کھائے بغیر یہ کامیابی حاصل کرلی ۔ انہوں نے ابتدائی دور کے مقابلوں میں فرانس کے البانو اولیوٹی کو اور امریکہ کے مچل کروگر کو شکست دی تھی ۔ اس سے قبل ہندوستان کی جانب سے یوکی بھامبری اور سوم دیو دیوورمن نے بھی امریکی اوپن سنگلز مینس کے مین ڈرا میں رسائی حاصل کی تھی ۔ ساکٹ نے آسٹریلین اوپن کیلئے بھی کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں حصہ لیا تھا تاہم اس میں انہیں تیسرے میچ میں شکست ہوگئی تھی ۔