ساکشی سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں داخل

نئی دہلی۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں ہندوستان کیلئے برونز میڈل حاصل کرنے والی ریسلر ساکشی ملک یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنالی ہے اور اب انہوں نے 58 کیلو خاتون زمرہ میں چوتھا مقام حاصل کرلیا ۔ اولمپکس میں شرکت سے قبل جب آخری مرتبہ یو ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے تازہ ترین درجہ بندی جاری کی گئی تھی ، تو اس وقت ساکشی کو درجہ بندی میں کوئی مقام حاصل نہیں تھا لیکن ریو اولمپکس میں برونز میڈل کی شاندار کامیابی نے انہیں چوتھا مقام دلوا دیا ہے۔ مرد زمرہ میں سندیپ تومر اور بجرنگ پونیا ٹاپ 20 میں شامل ہوئے ہیں۔