حیدرآباد،29مارچ (یواین آئی) موسم گرما میں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ہوڑہ ۔ ایرنا کلم کے درمیان 2 سویدھا اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ریلویز کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل ہفتہ کو شام5بجے ٹرین نمبر82801ہوڑہ۔ ایرناکلم سویدھا اسپیشل ٹرین’ ہوڑہ روانہ ہوگی اور پیر کے دن صبح6بجے ایرناکلم پہنچے گی۔ واپسی کے دوران 4اپریل منگل کو صبح8:50بجے ٹرین نمبر82802’ایرنا کلم۔ہوڑہ سویدھا اسپیشل ٹرین ایرنا کلم سے نکلے گی اور بدھ کو رات 11بجے ہوڑہ پہنچے گی۔ دوران سفر دونوں سمتوں میں کھرگا پور ، بھدرک ‘کٹک’ بھوبنیشور’ کھردا روڈ’ برہماپور’ وشاکھاپٹنم’ راجمندری’ ایلورو’ وجئے واڑہ’ اونگول’ نیلور’ رینی گنٹہ’ کٹ پاڑی’ جولار پیٹ’ ایروڈو’ کوئمبتور’ تھری سور’ الوااسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔
ساوتھ سنٹرل ریلوے کے
ٹرینوں کے اوقات تبدیل
حیدرآباد،29رچ (یواین آئی) گنٹور۔ تنالی ۔ نیو گنٹور سیکشن کے درمیان بریج کے کاموں کے سلسلہ میں 31مارچ کو بعض ٹرینوں کے رخ کو موڑ دیاجارہاہے اور بعض کے اوقات میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔ جملہ 5ٹرینوں کے رخ کو تبدیل کیا گیا ہے ۔وشاکھاپٹنم۔ سکندرآباد جنم بھومی ایکسپریس ٹرین 12805′ 31مارچ کو کرشنا کنال سے گنٹور جائے گی۔ اسی طرح سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم جنم بھومی ایکسپریس 12806’31مارچ کوکرشنا کنال گزرے گی ۔ٹرین نمبر12077چینئی ۔ سنٹرل وجئے واڑہ شتابدی ایکسپریس ٹرین 31مارچ کرشنال کنال کے ذریعہ روانہ ہو گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر12078وجئے واڑہ۔ چینئی سنٹرل شتابدی ایکسپریس تنالی پہنچے گی۔ ٹرین نمبر07417تروپتی ۔ناگرسول اسپیشل ٹرین 31مارچ کو تنالی سے کرشناکنال اور گنٹور سے سکندرآباد چلائی جائے گی۔ ریلوے نے تینوں ٹرینوں کے اوقات بھی تبدیل کئے ہیں جس کے مطابق ٹرین نمبر77250گنٹور۔ تنالی پاسنجر ٹرین اب 31مارچ کو 2بجے دن گنٹور روانہ ہونے کی بجائے شام5بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح ٹرین نمبر77290تنالی۔ گنٹور پاسنجر ٹرین 31مارچ کو تنالی سے سہ پہر3:15بجے روانہ ہونے کی بجائے شام6:15بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح ٹرین نمبر77297گنٹور۔ ماچرلہ پاسنجر 31مارچ کو گنٹور سے شام5:50بجے کے بجائے شام7:10بجے روانہ ہوگی۔