حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے خانگی فینانسرس کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلہ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت آج بہادر پورہ پولیس نے ایک فینانسر کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ 35 سالہ محمد قریشی ساکن کشن باغ غیرقانونی طور پر فینانس کا کاروبار چلا رہا تھا اور اضافی سود وصول کرتے ہوئے عوام کو پریشان کررہا تھا۔ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ بہادر پورہ پولیس نے قریشی کے قبضہ سے 900 روپئے نقد رقم اور سود وصول کرنے میں استعمال کی جانے والی رسیدیں برآمد کرلی۔