سانپ ڈسنے سے ایک شخص فوت

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) سانپ کو پکڑنے کی کوشش میں ایک سانپ کے ڈسنے سے فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 57 سالہ بابو جو سنٹرل یونیورسٹی میں سیکوریٹی گارڈ کا کام کرتا تھا ۔ پالی ریڈی کالونی میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز 21 نومبر کے دن اس شخص نے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی اسی دوران سانپ نے اسے ڈنس لیا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔