سانپ ڈسننے سے سات افراد کی موت ، یادادری میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد ۔ /22 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے نوتشکیل شدہ ضلع یادادری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک ہی خاندان کے 7 افراد مبینہ طور پر سانپ ڈسنے سے فوت ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے راجہ پیٹ منڈل کے پامولہ کنٹہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور گاؤں کے نام کے مطابق سانپ کے ڈسنے کی بات پر عوام میں خوف و بے چینی پیدا ہوگئی ۔ تاہم پولیس نے اس واقعہ پر اپنا قطعی موقف واضح نہیں کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فوت ہونے والوں میں بالا نرسیا ، بھارتماں ، ان کی بیٹی تروملا ، داماد بالراجو کے علاوہ کمسن بچے شروانی چنٹو اور نبی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو رات کو روزانہ کے معمول کی طرح سوگئے تھے ۔ یہ خاندان علاقہ میں واقع پولٹری فام میں مزدوری کا کام کرتا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔