سانپوں کو ہلاک نہ کیا جا ئے

کلبرگی 16؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یہ فطری بات ہے کہ ہر کو ئی شخص سانپ سے خوف کھا تا ہے اور کچھ لوگ سانپ کو ماردینے پر آمدہ ہو تے ہیں ۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سانپ کے نظر آنے پر اس کو مارنا نہیں چا ہیئے بلکہ ایک نوجوان ٹیم نے سانپوں کے پکڑ کر حفاظتی مقامات پر منتقل کرنے کے کام میں سر گرم ہیں اور یہ پیغام دینا چا ہتے ہیں کہ سابپوں سے ماحولیات کا تحفظ کیا جا سکتاہے ۔ اس نوجوان ٹیم کو جب یہ پتہ چلا کہ سیڑم روڈ گنیش مندر پداپور کالونی صراف بازار میں ناگ سانپ ہیں تو اس ٹیم نے ان سانپون کو پکڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ اس ٹیم نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ اگر انہیں سانپ نظر آئے تو فون نمبر 74111431430پر شانت پولیس پاٹل کو اطلاع دیں یا پروین بلاڈ کو فون نمبر 9902389119اطلاع دیں ۔ یہ دونوں ارکان آپ کی اطلاع ملتے ہی فورا پہنچ کر سانپ کو پکڑ کرلے جا ئیں گے ۔