گندمی رنگت کی خواتین بہت پرکشش اور جاذب نظر ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہلکا پھلکا میک اَپ کرنے سے بھی ان کے چہرے کے خدوخال بہت نمایاں ہوجاتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں گوری رنگت کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر لڑکی خوبصورت نظر آنے کے لئے گوری ہونا چاہتی ہے۔ یہاں ایک افسوسناک بات یہ ہے کہ اکثر لڑکیاں رنگ گورا کرنے کے لئے فارمولا کریمز استعمال کرنے لگی ہیں جو ان کی جلد کی اوپر ی تہہ کو جلا دیتی ہیں۔ قدرتی طور پر گوری رنگت والی خواتین اچھی تو لگتی ہیں۔ مگر یہ بھی دیکھیں کہ یورپ اور امریکہ کی خواتین سن باتھ کے نام پر گھنٹوں سورج کی تیز دھوپ میں بیٹھ کر اپنی جلد جلاتی ہیں تاکہ ان کی قدرتی گوری رنگت سانولی یا گندمی دکھائی دے۔
بلش آن اور فیس پاؤڈر استعمال کرنے کا طریقہ
فیس پاؤڈر اور کنٹورنگ (Contoruring) کا شیڈ آپ اپنے قدرتی رنگت سے ایک نمبر ہلکا یا گہرا لیں، اس سے میک اپ نیچرل لگتا ہے۔ فیس پاؤڈر استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ چیک بون (Cheekbone) سے لے کر جالائن Jawline تک برش کی مدد سے بلش آن لگائیں سانولی رنگت کے لئے پنک کی بجائے پیچ کلر میں بلش آن زیادہ مناسب ہے۔ اس سے میک اپ زیادہ دیر تک فریش رہتا ہے۔