نئی دہلی ۔28 اپریل (سیا ست ڈاٹ کا م ) دہلی ڈیر ڈیولز نے آئی پی ایل کے باقی میچوں کیلئے ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر مارلن سامیولز کی خدمات حاصل کرلیں۔ وہ انگلی کی زخم میں مبتلا جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کی جگہ لیں گے۔ امکان ہے کہ مارلن سیمیولز29 اپریل کو فرنچائز میں شمولیت کرلیں گے۔ قبل ازیں وہ اس ٹورنمنٹ میں پونے کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اب وہ چار برس بعد دوبارہ آئی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دہلی ڈیرڈیولز حکام کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے باصلاحیت بیٹسمین ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردارادا کریں گے۔
پاکستان کی بی سی سی آئی کو آئندہ ہفتہ قانونی نوٹس
کراچی ۔ 28اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آئندہ ہفتہ تک بی سی سی آئی کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ بی سی سی آئی سے باہمی سیریز نہ کھیلنے کا معاوضہ حاصل کیا جاسکے ۔ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں نے میڈیا نمائندوں کو کہا ہے کہ پی سی بی کے قانونی مشیر سلمان نصیر اس معاملہ میں قانونی کارروائی کررہے ہیں اور ہم ہندوستان کو معاوضہ کیلئے قانونی نوٹس ارسال کریں گے ۔