حیدرآباد۔ 30 ڈسمبر (این ایس ایس)آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ان دونوں تلگو ریاستوں کے عوام کو سال نو کی مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال 2019ء دونوں ریاستوں کے عوام کے لئے خوشحالی لائے گا۔ گورنر نے نرسمہن سال نو کے موقع پر حسب روایت یکم جنوری 2019ء کو راج بھون کے دربار ہال میں شام 4:30 بجے تا 5:30 بجے شام عوام اور عوامی رہنماؤں سے شخصی ملاقات کے ذریعہ مبارکباد و خیرسگالی کا تبادلہ کریں گے۔