منشیات کے تاجر اور بے گھر افراد شورش میں ملوث ‘ مقامی آبادی کا تبصرہ
سالٹ لیک سٹی ( امریکہ ) 28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سالٹ لیک سٹی کے مضافاتی علاقہ میں شورش شروع ہوگئی ‘ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک پولیس عہدیدار پر فائرنگ کی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب فائرنگ کا یہ واقعہ 8:15بجے شب مضافاتی علاقہ کے قریب پیش آیا ۔ روزنامہ ’’ سالٹ لیک ٹریبون ‘‘ کو سیلم محمد نے کہا کہ ایک پولیس عہدیدار اور ایک 16سالہ لڑکا جو اس کا دوست تھا فائرنگ کا شکار ہوا ۔ اپنے ٹوئیٹر پر کل رات دیر گئے سالٹ لیک سٹی پولیس نے کہا کہ عہدیدار جوابی فائرنگ کررہے ہیں اور اس علاقہ میں جھڑپ جاری ہے ۔ عہدیدار جنگ میں ملوث ہیں ۔ سراغ رساں گریگ ویلکنگ نے روزنامہ سالٹ لیک ٹریبون سے کہا کہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں لیکن یہ اندازہ نہیں کیا جاسکا کہ کتنی گولیاں چلائی گئی ہیں اور ان میں کتنے سرکاری عہدیداروں کی گولیاں شامل ہیں ۔پولیس کے بموجب ایک عہدیدار فائرنگ کا شکار ہوا ۔ مقامی پولیس کی مدد دیگر تین محکموں کے عہدیدار کررہے ہیں ۔ جب کہ تماشائیوں نے اُن پر سنگباری کی اور اُن کے خلاف نعرے لگائے ۔ پولیس نے مضافاتی علاقوں میں ٹرین خدمات معطل کردی ہیں ۔ کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ویلکنگ حراست کی وجوہات تفصیلات کے ساتھ ظاہر نہیں کرسکا ۔ 8:40بجے شب عہدیدار طلایہ گردی کے دوران احتجاجی مظاہروں کا سامنا کررہے تھے ۔ اس علاقہ میں کئی پناہ گاہیں ہیں جو بے گھروں کیلئے تعمیر کی گئی ہیں ‘ کئی تاجر بھی یہاں مقیم ہیں ۔ انہوں نے شکایت کی کہ بے گھر افراد منشیات کی تجارت میں ملوث ہیں ۔