حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئیر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ نتو کمار پردھان جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر تھا ۔ کنداپور کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام کٹک اڑیسہ سے بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص اس کے مکان میں اچانک گر پڑا ۔ اس وقت مکان میں اس کی بیوی کے علاوہ کوئی وار نہیں تھا ۔ اس شخص کو بیوی نے چوکیدار کی مدد سے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔