حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات اور خاندانی مسائل سے دلبرداشتہ ایک سافٹ ویر انجینئیر نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ سمپت جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر تھا ۔ چندا نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
عنبرپیٹ میں خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون بی پاشاہ بیگم جو احمد نگر عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن محمد رزاق کی بیوی مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ذرائع کے مطابق اس خاتون نے اپنی لڑکی کو تاکید کی تھی کہ وہ اپنے بھائی کا خیال رکھے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔