ساس کی ہراسانی اور اذیت کا شکار بہو کی خودکشی

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ساس کی مبینہ ہراسانی اور اذیت رسائی کا شکار ایک خاتون عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 27 سالہ ارچنا بلندی سے گرنے کے سبب فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ارچنا کی شادی اگست 2014 میں ہوئی تھی اور اس کے شوہر کا نام روی کمار بتایا گیا ہے ۔ ارچنا کو اس کی ساس کی مبینہ ہراسانیوں کا سامنا تھا خاتون کی ساس ارچنا پر زائد جہیز کیلئے مطالبہ کر رہی تھی اور وہ پریشان رہتی تھی ۔ اس خاتون کی ساس اس بات پر اذیت پہونچاتی تھی کہ اگر اس کے بیٹے روی کمار کی شادی اس سے نہیں ہوتی تو وہ کسی اور خاتون سے کرتی اور اس سے خوب جہیز کا مطالبہ کرتی تھی ۔ ارچنا سسرال میں ہونے والی باتوں سے ذہنی اذیت کا شکار تھی ۔ کل شام یہ خاتون چوتھی منزل پر سیل فون کے ذریعہ بات کر رہی تھی کہ اچانک نیچے گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

بیوی کی ہراسانیوںسے تنگ آکر خودکشی
حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی جو شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ وائی راجنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس نے خودکشی کرلی ۔ راجنا الوال میں رہتا تھا یہ شخص ہر روز نشہ کرنے کا عادی تھا اور اس نے 5 اکٹوبر کے دن انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ راجنا گذشتہ روز شراب کے نشہ میں گھر لوٹا جہاں اس کی بیوی نے ڈانٹ ڈپٹ کی جو پہلے سے ہی اپنے شوہر کو مبینہ طور پر ہراساں کر رہی تھی ۔ بیوی سے بحث و تکرار کے بعد اس نے دوبارہ شراب خانے کا رخ کیا اور خاموش اپنے مکان پہونچا اس دوران راجنا نے ایسیڈ کا استعمال کرلیا تھا جس کا ذکر اس نے اپنی بیوی سے کیا جس کو بیوی نے فوری دواخانہ منتقل کیا جہاں علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔