حیدرآباد یکم/ فروری ( سیاست نیوز ) ساس کی ہراسانی اور جائیداد نام پر کرنے کیلئے شوہر کا دباؤ اور اذیت رسانی سے دلبرشاتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ سیرن جو جگن ڈیویڈ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے اذیت رسانی سے تنگ آکر کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ سیرن کو ساس اور شوہر کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ ساس زائد جہیز اور شوہر جائیداد کیلئے پریشان کر رہا تھا اور گذشتہ چند روز سے خاتون کو شدید اذیت پہونچائی جارہی تھی ۔ اس کے خاندانی ذرائع نے یہ الزام لگایا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیرن اور جگن ڈیویڈ کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی اور دونوں نے اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا ۔ جس کے بعد لڑکی کے والدین نے شادی پر راضی ہوکر ان کی لڑکی کے نام ایک پلاٹ دیا تھا جس پر اس کے شوہر کی نظر تھی ۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔