حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نند کی جانب سے مارپیٹ اور ساس و خسر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ جیوتی جو پیشہ سے ریسپشنسٹ تھی ۔ چندا نگر سرور نگر علاقہ کے ساکن راجیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیوتی کو زائد جہیز کیلئے ساس خسر اور نند ہراساں و پریشان کر رہے تھے اور اس خاتون کو ملازمت کے باوجود اذیت پہونچا رہے تھے زائد جہیز کے مطالبہ کو پورا کرنے میں ناکامی اور اذیت رسانی سے جیوتی تنگ آچکی تھی ۔ گذشتہ روز جیوتی کو اس کی نند شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔