شاہ آباد۔6مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بشویشور نگر جیورگی ٹاؤن میں قفل شکنی کرکے سارق نے 78.25 روپئے مالیتی زیورات کا سرقہ کرنے کے واقعہ سے متعلق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 52لاکھ روپئے مالیتی زیورات اور نقد رقم ضبط کرلی ۔ یہ بات ایڈیشنل ایس پی بی مہانیش نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ سکلابائی شرنپا گوڑا مالی پاٹلی نامی خاتون کے مکان کی قفل شکنی کر کے نواسے ہی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 6.70 لاکھ روپئے نقد اور 45تولے طلائی زیورات کا سرقہ کر کے فرار ہوگیا ۔ اس سے متعلق گذشتہ سال 4مئی کو جیورگی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ ایس پی امیت سنگھ ‘ ایڈیشنل ایس پی بی مہانیش رورل ڈی ایس پی وجئے انجی کی نگرانی میں جیورگی سی پی آئی ‘ ایس ایس پلور ‘ پی ایس آئی آنند راؤ کے علاوہ عملہ میں بسپا ‘ امبارائے پرکاش ‘تکارام ‘ ملکارجن پجاری ‘ سریناتھ جگناتھ ‘ پرمیشور ملکارجن بیرنا ‘ شرن بسپار گھوپر ‘ ڈرائیور روی اور یشونت نے ملکر جیورگی کے ہال گڈلا دروی ریڈی ‘ سبھاش چندر پاٹل کو گرفتار کر کے 52لاکھ روپئے مالیتی زیورات ضبط کرلئے اور ملزم کو عدالتی تحویل میںبھیج دیا ۔