سارقین کی چار رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس کی کرائم ٹیم نے عادی سارقین کی چار رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس راجندر نگر کے اشوک چکرورتی نے کہاکہ اس ٹولی کا اصل سرغنہ 22 سالہ محمد عامر خان عرف جاوید ہے جو اپنے تین ساتھیوں محمد مبین، اعظم خان اور محمد جاوید کی مدد سے علاقہ راجندر نگر، عطاپور، یادگیری گٹہ اور کلثوم پورہ میں سرقہ کی سنگین وارداتیں انجام دیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات موبائیل فونس اور دیگر الیکٹرانک اشیاء برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔