ساحر۔ امریتا کا عشق‘امارات کے اسٹیج پر
دبئی ۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی افسانوی شاعر ساحر لدھیانوی اور امریتا پریتم کی داستان عشق دبئی پہنچ گئی ہے۔ اسٹیج پر دونوں کے منفرد تعلقات کا ڈرامہ اردو شاعری کے ذریعہ پیش کیا جائے گا ۔ ایک ملاقات نامی یہ ڈرامہ پہلے ہی ہندوستان کے کئی شہروں میں اسٹیج پر پیش کیا جاچکا ہے اور کافی خراج تحسین حاصل کرچکا ہے ۔ بالی ووڈ کے اداکار شیکھر سمن اور دیپتی ناول ہیرو اور ہیروئن کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ یہ اردو شاعری کا اسٹیج پر احیاء قرار دیا جاسکتا ہے جو بیرون ملک تقریباً مردہ ہوگئی تھی ۔ نامور اداکار اسٹیج پر اپنے منفرد تعلقات پر مبنی داستان عشق اور اس کا پس منظر پیش کررہے ہیں ۔ 90منٹ طویل اس ڈرامہ سے مشرق وسطیٰ کے عوام آئندہ ہفتہ کے دن محظوظ ہوسکیں گے اور انہیں ہندوستان میں تیز رفتار انقلابی سماجی و سیاسی تبدیلیوں سے واقفیت حاصل ہوگی۔اس کی ہدایت سیف حیدر حسن نے دی ہے جو اردو شاعری کی اہمیت کے علمبردار ہیں ۔ حسن کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور انہوں نے اسٹیج پر بھی اپنے کئی منظر ناموں کے ذریعہ چھاپ چھوڑی ہے ۔ تھیٹر میں انہوں نے کئی ایجادات کی ہیں ۔ ساحر لدھیانوی اور امریتا پریتم جیسے فنکاروں کو یہ اُن کا خراج عقیدت ہے ۔ ان کے مکالمے اور ان کا فخر جس کے وہ بجاطور پر مستحق تھے اس سے زیادہ حسین انداز میں قبل ازیں کبھی نہیں پیش کئے گئے ۔ یہ ان دونوں کے درمیان ایک دوسرے کیلئے خلوص اور چاہت کا اظہار ہے ۔ شیکھر سمن کی آمد پر دبئی کے ناظرین ان کی بے عیب اداکاری اور منتخبہ نظموں کی پیشکش کی بناء پر انہیں بہت پسند کرتے ہیں ۔