نئی دہلی۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے باکسر ساجن نے سلوواکیہ میں جونیئر عالمی کشتی چیمپئن شپ میں77 کلوگرام گریکو رومن زمرے میں سلور میڈل جیت لیا جبکہ وجے کو 55 کلوگرام کے زمرے میں برونز میڈل ملا۔ ہندوستان کے پانچ پہلوان پہلے دن گریکو رومن زمر ے میں اترے تھے جن میں سے تین میڈل کے راؤنڈ میں پہنچے تھے ۔ ساجن کو گولڈ میڈل مقابلے میں شکست کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ ساجن نے گزشتہ سال جونیئر عالمی چیمپئن شپ میں برونزمیڈل اور حال ہی میں جونیئر ایشیائی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلجیتا ۔ہندوستان کے دیگر گریکو رومن پہلوان وجے نے 60 کلوگرام زمرے کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے اور ان کا مقابلہ ترکی کے پہلوان سے ہوگا۔ اوورآل جونیئر گریکو رومن ٹیم نے مقابلہ میں تاریخ رقم کی ہے ۔ ساجن کے بعد اب وجے سے گولڈ میڈل کی امید رہے گی۔ ہندوستان کو اس مقابلے میں گزشتہ17 برسوں میں پہلے گولڈ میڈلکا انتظارہے ۔ ہندوستان نے اس چیمپئن شپ میں آخری مرتبہ 2001 میں بلغاریہ کے صوفیہ میں منعقدہ ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔