ہاتھ سے لکھے جانے والے دنیا کے واحد اخبار روزنامہ ’’مسلمان‘‘ کے ۹۱؍ سال مکمل

چینائی: آج دنیا بھر میں اخبارات کے کام کمپیوٹر پر ہوتے ہیں وہیں ہندوستان کے چینائی سے شائع ہونے والا اردو اخبار’مسلمان ‘ دنیا کا ہاتھ سے لکھا جانے والا واحد اخبار ہے جس کی قیمت ۷۵؍ پیسے ہے او راسکی اشاعت کو ۹۱؍ سال ہوگئے ہیں ۔ایک خبر رساں ادارہ کے مطابق ریاست چینائی میںآج بھی ایک ایسا اخبار شائع ہوتا ہے جسے اس جدید دور میں بھی ہاتھ سے تحریر کیاجاتا ہے۔

’مسلمان ‘ اخبار کی اشاعت کا آغاز۱۹۲۷ ؁ء میں سید عزت اللہ نے کیا تھا او رآج ۹۰؍ سال گزرنے کے بعد ان کے پوتے سید عارف اللہ ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے اخبار کو ہاتھ سے تحریر کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔عارف اللہ نے ۱۰؍ سال سے اس اخبار سے منسلک ہیں اور مختلف شعبوں میں ۱۳؍ ڈگریاں رکھتے ہیں ۔ سید عارف اللہ اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ خبر کی کاٹ چھانٹ میں کوئی کمپیوٹر سے کام نہیں لیا جاتا ہے۔ایک کمرہ کو میزبانی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ دوسرے کمرہ میں چھاپہ خانہ ہے۔آج بھی اس اخبار کی قیمت ۷۵؍ پیسے ہے۔