ساتھی کے مکان میں مشتبہ موت

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیٹی سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے شخص کی ساتھی کے مکان میں مشتبہ موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 52 سالہ ہنمنت راؤ کی کل رات موت ہوگئی ۔ ہنمنت راؤ پرکاشم ضلع کا ساکن تھا جو گذشتہ روز اپنی بیٹی سے ملاقات کیلئے نظام پیٹ علاقہ آیا ہوا تا جو ساتی سے ملاقات کیلئے کوکٹ پلی گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ساتھیوں نے رات میں معہ نوشی کی اور ہنمنت راؤ ساتھی کے مکان میں سو گیا جو صبح مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے زہریلی شئے کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔