ساتھی وزیر کو دھمکی، بہار کے وزیر کیخلاف ایف آئی آر

پٹنہ۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں تشکیل حکومت کے مسئلہ پر جے ڈی (یو) میں جاری لڑائی آج اس وقت بدنما شکل اختیار کرگئی جب ریاستی وزیر ونئے بہاری کے خلاف پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرلیا جن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے حریف کیمپ سے تعلق رکھنے والی اپنی ساتھی وزیر کو ڈرایا دھمکایا تھا لیکن ونئے بہاری نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ بہاری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بیما بھارتی کو دھمکی دی تھی کہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی کی تائید نہ کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔