حیدرآباد۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ سنگارینی آفیسرس کالونی میں سی آر پی ایف کے سابق کانسٹبل نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ پولیس کے بموجب 43 سالہ ایس رویندر راؤ جو عادی شرابی ہے، 35 سالہ بیوی سامتا سے اکثر جھگڑا کیا کرتا تھا اور اسے ہراساں کرتے ہوئے مارپیٹ بھی کرتا تھا۔ کل رات میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں رویندر نے اپنی بیوی کے سر پر مُسل سے وار کردیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ بیوی کے قتل کے بعد اس نے مسل سے خود کو زخمی کرلیا۔ پولیس ، اسے 108 ایمبولینس میں دواخانہ عثمانیہ منتقل کررہی تھی کہ اس نے ایمبولینس کا شیشہ توڑتے ہوئے سڑک پر چھلانگ لگادی اور علاقہ میں ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے رویندر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کے علاج کیلئے دواخانہ میں شریک کردیا۔