قاہرہ ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے ایک سابق مشیر برائے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کو دیگر 13 افراد کے ساتھ سزائے عمرقید سنائی۔ ان پر ایک غیرقانونی گروپ سے وابستگی کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔ عبداللہ شہتالا اخوان المسلمون کے معزول صدر کے مشیر برائے معاشی امور تھے۔ وہ 2012ء میں جمہوری طور پر منتخبہ تھے اور انہوں نے طویل عرصہ تک مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنیٰ مبارک کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ ایک ہی سال بعد محمد مرسی کو فوج نے ان کی حکومت کے خلاف بغاوت کے ذریعہ اقتدار سے معزول کردیا تھا۔ شہتالا اور دیگر 13 افراد کو سزائے عمر قید سنائی گئی کیونکہ ان پر ایک غیرقانونی گروپ سے وابستگی کا جرم ثابت ہوچکا ہے جو شہریوں کی آزادی کی خلاف ورزی کیا کرتا تھا۔ استغاثہ نے ان پر خصوصی شعبے قائم کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔