حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سابق اسپیکر آندھرا اسمبلی جو 89 سال کے تھے ہفتہ کی شام آخری سانس لی ۔ وہ متحدہ آندھرا پردیش کے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور ایک مرتبہ بحیثیت وزیر بھی خدمات انجام دی تھیں ۔ وہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ جو زراعت پیشہ خاندان تھا ، کونڈا پور منڈل ، میدک سے تعلق رکھتے تھے ۔ آنجہانی ریڈی 3 دسمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے ۔ صدر نشین برائے ریاستی صنعتی ترقی کارپوریشن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں بعد ازاں انہیں چیف منسٹر ڈاکٹر چنا ریڈی کے عہد میں بحیثیت اسپیکر اسمبلی منتخب کیا گیا ۔ بعد ازاں انہیں این جناردھن ریڈی کابینہ میں بحیثیت وزیر برائے صنعت فائز کیا گیا ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ریڈی کے گزر جانے پر اپنے شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کو پرسہ دیا ۔ پسماندگان میں ان کی بیوی ، دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بھی ریڈی کے گزر جانے پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی سے اپنے دیرینہ تعلقات کو یاد کیا ۔ انہیں پورا ملک بحیثیت صف اول کے سیاسی قائد کے طور پر جانتا تھا ۔ جنہوں نے پنچایت راج اداروں کو مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس موقع پر چیف سکریٹری ایس کے جوشی کو ہدایت دی کہ ’ ان کا آخری سفر ‘ حکومتی سطح پر کیا جائے ۔ یہ آخری سفر اتوار 29 اپریل کو جوبلی ہلز مہا پراستھانم میں انجام دی گئیں ۔۔