گجرات کے سابق ائی پی ایس اور وزیراعظم نریند ر مودی کے کٹر مخالف مانے جانے والے سنجیو بھٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ بی جے پی پر تنقیدکی ہے۔
انہو ں نے اپنے اس ٹوئٹ میں ایک تصوئیرشیئر کی جس میں بی جے پی کے ورکرس کرناٹک اسمبلی انتخابی مہم کے دوران اندرا کینٹین میں لنچ کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ سنجیو بھٹ نے اس تصوئیرکے اوپر کیپشن لکھا کہ ہندوستان کے تئیں یہ میرا ائیڈیا ہے۔
اگے لکھتے ہیں بی جے پی کارکن کرناٹک میں اندرا کینٹین سے سستا کھانا حاصل کرنے کے لئے قطار میں لگے ہوئے ہیں تاکہ وہ کانگریس کے خلاف پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد اپنی طاقت کا استعمال کرسکیں اور پوچھ سکیں کے لوگوں کے لئے کانگریس نے کیا کیاہے۔کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی کی ناکامیوں پر مشتمل فہرست نہ صرف وزیراعظم نریندر مودی بلکہ بی جے پی کے اعلی قائدین اپنی تقریروں میں پیش کررہے ہیں۔
That's my idea of India:
BJP workers in Karnataka, lining up for cheap meals at an Indira Canteen, so that they can replenish their energy to go out and campaign against the Congress…and ask as to what has the Congress done for the people… 🤗😍 pic.twitter.com/XWIhwTPueE— Sanjiv Bhatt (IPS) (@sanjivbhatt) May 5, 2018
اس کے برعکس سنجیو بھٹ جو گجرات کے ریٹائرڈ ائی پی ایس ہیں بی جے پی پارٹی کے ورکرس کو اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ باور کروانا چاہا رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی کی قائم کردہ اندرا کینٹین جو غریبوں کے لئے کم قیمت پر کھانا فراہم کرتے ہے وہاں پر قطار میں کھڑے ہوکر وہ نہ صرف کھانا کھارہے ہیں بلکہ کھانے کے بعد حاصل ہونے والی توانائی کا استعمال بھی کانگریس کی مخالفت میں کررہے ہیں اور یہی بی جے پی کا ہندوستان کے تئیں نیاائیڈیاہے ۔
سنجیوبھٹ کاشماروزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے کٹر مخالفین میں ہوتا ہے وہ ایسے بی جے پی یا پھر نریندر مودی کو تنقید کرنے کا ایسا کوئی موقع نہیں گنواتے ۔