احمد آباد /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات اور بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کے یہاں دریائے سابر متی کی صفائی کے تعلق سے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج ایک رپورٹ جاری کی، جو کہتی ہے کہ اس دیا کا پانی نہایت آلودہ ہے۔ مودی نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ وارانسی میں گنگا کی صفائی کا کام کریں گے اور اس کے پانی کو خالص بنائیں گے، جیسا کہ ان کی حکومت نے سابر متی کے معاملے میں کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ریاستی کنوینر سکھدیو پٹیل نے کہاکہ سابر متی کے پانی کے نمونے پارٹی کے والنٹیرس نے تین مختلف جگہوں سے لئے، جن سے اس دریا کے پانی میں زہرآلود مادوں کی بڑی مقدار کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔
فوج کے نئے رنگروٹوں کو ’’لڑاکا سپاہی‘‘ کا موقف
ناگپور ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’بریگیڈ آف دی گارڈس‘‘ کی تربیت کے لئے شامل کئے گئے 134 رنگروٹوں کو ’’لڑاکا سپاہیوں‘‘ کا موقف حاصل ہوگیا جو انہیں ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد تفویض کیا گیا۔ پریڈ کامپٹی کے گارڈس ریجمنٹل سنٹر میں منعقد ہوئی تھی۔ لیفٹننٹ جنرل پی آر شنکر، وی ایس ایم جنرل آفیسر کمانڈنگ، مہاراشٹرا، گجرات اور گوا نے پریڈ کا مشاہدہ کیا۔