زمبابوے 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اسٹار بیڈ مینٹن کھلاڑی سائنہ نیہوال کو آل انگلینڈ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست کا سامناکرنا پڑا ہے ۔ اسپین کی کیرولین مارن نے فائنل مقابلہ میں سائنہ کے خلاف 16,21 – 21,14, 21 – 7 سے شکست دے کر آل انگلینڈ چمپئن کا خطاب جیت لیا ہے ۔ سائنہ نے اس میچ میں اچھی شروعات کی تھی ۔ انہوں نے پہلے گیم میں کیرولین کے خلاف نسبتا آسانی سے کامیابی حاصل کرلی تھی تاہم دوسرے گیم میں وہ اپنی توجہ برقرار نہیں رکھ پائیں۔ اس گیم میں کیرولین نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسے اپنے نام کرلیا ۔ تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں سائنہ بالکل بھی اپنے روایتی فارم میں نظر نہیں آئیں اور کیرولین نے 21 – 7 سے یہ گیم جیت کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔