سائنا 7ویں مقام پر واپس ‘ سندھو 10ویں مقام پر

نئی دہلی ۔30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سید مودی انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں کامیابی کے بعد ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو عالمی درجہ بندی میں دو مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب 9ویں مقام سے 7ویںمقام پر واپس اچکی ہیں جبکہ اس ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں شکست برداشت کرنے والی دوسری ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو کی سرفہرست کھلاڑیوں میں واپسی ہوئی ہے اور اب وہ دنیا کی 10ویں بہترین کھلاڑی ہیں ۔ 23سالہ سائنا جنہوں نے 15ماہ بعد اپنا پہلا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ‘ انہوں نے لکھنو میں اس خطابی کامیابی کے بعد 7000 درجہ بندی کے نشانات حاصل کرلئے ہیں جبکہ سندھو کے جملہ نشانات کی تعداد 55752 ہے ۔

فاسٹ بولر ہنری نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل
ویلنگٹن ۔30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے کل یہاں ویلنگٹن میں ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ونڈے میں اپنے زخمی کھلاڑیوں ٹم ساؤتھی اور جیمس اینڈریوسن کے مقام پر ایک اور فاسٹ بولر میاٹ ہنری کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے ۔ اینڈریوسن ہیملٹن میں منعقدہ چوتھے ونڈے میں شرکت نہیں کرپائے تھے جس کے باوجود نیوزی لینڈ نے اس مقابلہ میں 7وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سریز اپنے نام کرلی تھی جبکہ ساؤتھی کا ان کے کریئر کے ابتداء میں بائیں پیر کاآپریشن ہوچکا ہے اور انتظامیہ ان پر زائد بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں 4فبروری کو آکلینڈ میں شروع ہونے والے پہلے ہند۔ نیوزی لینڈ ٹسٹ کے لئے اینڈریوسن اور ساؤتھی ٹیم کا حصہ ہے ۔