نئی دہلی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرفہرست کھلاڑی سائنا نہوال ،پی وی سندھو اور کے سریکانت کل یہاں شروع ہونے والے انڈیا اوپن سوپر سیریز کیلئے ملک کی خطاب کی امیدیں ہیں لیکن سائنا نہوال کیلئے ٹورنمنٹ کا ڈرا کافی سخت ہے ۔ چوتھے برس منعقد ہونے والا یہ ٹورنمنٹ ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے ایک بہترین موقع ہوگا کہ وہ گھریلوشائقین کے روبرو کھویا ہوا فارم حاصل کرلیں۔ لندن اولمپکس میں ہندوستان کیلئے براونز میڈل حاصل کرنے والی سائنا عوامی توجہ کا مرکز ہوں گی اور وہ چہارشنبہ کو اپنی مہم کا آغاز آسٹریلیائی کھلاڑی سیمون کے خلاف کریں گی۔ علاوہ ازیں اولمپک چیمئن اور عالمی نمبر ایک چینی کھلاڑی لیزوری کے مظاہرے بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔