برمنگھم ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال نے امریکی کھلاڑی ڈیون ژانگ کو ایک سخت مقابلہ کے بعد شکست دیتے ہوئے آل انگلینڈ بیڈمنٹن چمپیئن شپ کے کوارٹر فائل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں ساتویں مقام پر فائز سائنا نہوال نے امریکہ سے تعلق رکھتے ہوئے مقابلہ میں کوالیفائرس کے راستے سے رسائی حاصل کرنے والی کھلاڑی بیون کو 24-22 ، 18-21 ، 21-19 سے شکست دی۔ دوسرے راونڈ کا یہ مقابلہ تقریباً ایک گھنٹہ طویل رہا۔ کوارٹر فائنل میں سائنا کا مقابلہ چوتھے درجہ کی چینی کھلاڑی وانگ شی ژانگ سے ہوگا۔ جنہوں نے آئرلینڈ چلوئی میگی کو باآسانی 21-15 ، 21-12 سے شکست دی ہے۔ رواں ٹورنمنٹ میں سائنا ہندوستان کی آخری امید ہے کیونکہ دیگر تمام پہلے ہی ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔