سائنا اور پرانوئے کی دوسرے مرحلہ میں رسائی

برمنگھم۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور تیزی کے ساتھ ابھرتی کھلاڑی ایچ ایس پرانوئے نے یہاں آل انگلینڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ اولمپکس میں برونزمیڈل حاصل کرنے والی سائنا نے بہ آسانی انڈونیشیائی کھلاڑی بیلا ٹریکس منوپُٹّی کو بہ آسانی 21-8 ‘ 21-12سے شکست دی ۔ جب کہ پرانوئے کو فرانسیسی کھلاڑی بریس لیورڈس کے خلاف کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی اور انہوں نے 16-21‘ 21-8‘ 21-18کی کامیابی حاصل کی ۔ ابتدائی گیم میں ناکامی کے باوجود پرانوئے نے مقابلہ میں شاندار واپسی کی ۔ دریں اثناء کے سریکانت اور اجئے جئے رام کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔