سائنا اور سندھو دوسرے راؤنڈ میں داخل

انچیان۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن میں ہندوستان کی میڈل کی اصل امیدیں سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے 17ویں ایشین گیمس میں بیڈمنٹن زمرے کے پہلے مرحلے میں فتوحات حاصل کرلی ہے۔ سندھو نے اپنی غیر معروف حریف کھلاڑی مکاؤکی یوٹنگ لوک کو 21-10‘ 21-8 سے شکست دی جب کہ سندھو نے بھی مکاؤ کی کھلاڑی کٹ لنگ وانگ کو 21-17‘ 21-13سے شکست دی ۔ سندھو نے جیایانگ جمناازم میں منعقدہ اس مقابلہ میں صرف 19منٹوں میں کامیابی حاصل کرلی ۔ علاوہ ازیں ہندوستان کی وومنس ڈوبلز جوڑی پردھانیہ گدرے اور سکھی ریڈی کے علاوہ مرد زمرے کی ڈبلز جوڑی بی سمیت ریڈی اور مانواتری نے بھی پہلے راؤنڈ میں آسان فتوحات حاصل کرلی ہیں ۔