سڈنی ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال رواں برس دوسرے خطاب سے محض ایک کامیابی دور ہے‘ جیسا کہ یہاں 7.50لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے اسٹار آسٹریلین سوپر سیریز کے سیمی فائنل میں ایک سخت مقابلے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی نے اپنی چینی حریف ژی زانگ وانگ کو 21-19 ‘ 16-21 ‘ 21-15سے شکست دی اور یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 16منٹ تک چلتا رہا ۔ کامیابی کے بعد سائنا نہوال نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمبر دو چینی کھلاڑی کے خلاف 3گیمس کی سخت جدوجہد کے بعد کامیابی پر وہ مسرور ہیں ۔