حیدرآباد۔8ڈسمبر ( پی ٹی آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھر میں بیک وقت قومی لوک عدالت کے دوران سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود کے تحت 4,969مقدمات کی یکسوئی کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس( سائبرآباد کرائم برانچ) بی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ’’ 6ڈسمبر کو مختلف عدالتوں میں 4,969مقدمات خوشگوار انداز میں یکسوئی کئے گئے اور دونوں فریقوں نے اپنے تنازعات کی یکسوئی کرلی ۔ اس طرح قومی لوک عدالت سے استفادہ کے معاملہمیں سائبرآباد پولیس کو ملک بھر میں پہلا مقام حاصل ہوگیا ہے ۔ ان میں 1,250 مقدمات کے زیرتحقیقات کے دیگر 3,719مقدمات زیرتصفیہ تھے پیچیدگیوں کے سبب زیرتصفیہ مقدمات کی فہرست سے ہٹالئے گئے۔