حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور حیدرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد عبدالرحیم جو میاں پور علاقہ کے ساکن محمد خواجہ میاں کے فرزند تھے ۔ یہ شخص کل ا پنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار نامعلوم کار کی زد میں آکر عبدالرحیم شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 48 سالہ مرزا خان جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح 4.30 بجے گھر سے نکلا تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ مرزا خان اپنے آٹو کو رعیتو بازار کے قریب رکھ کر میٹرو ریل پلر کے سہارے ٹھہرا ہوا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 20 سالہ ایوب علی جو ٹفن سنٹر میں ملازمت کرتا تھا چرلہ پلی علاقہ کے ساکن اے حسین کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ 19 ستمبر کے دن وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ چرلہ پلی حدود میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 30 سالہ نٹو سنگھ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ریاست بہار بتایاگیا ہے ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر دے دی ۔ جس کے سبب شدید زخمی حالت میں وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 60 سالہ کشٹایا جو پیشہ سے ریٹائرڈ ملازم تھا چندرا نائیک تانڈہ مادھاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل شام اپنی موٹر سائیکل کو سڑک کے ایک کنارے رکھتے ہوئے سڑک عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ نامعلوم گاڑی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق 81 سالہ شانتا بائی جو معظم جاہی علاقہ کی ساکن تھی مارکٹ کے قریب ایک میٹھائی کے دکان کے نزد پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔