حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میں مشتبہ طور پر پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو طالبات کی موت ہوگئی ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 29 سالہ کنیرا جو ہماپوری کالونی علاقہ کے ساکن سنجارنا کی بیٹی تھی۔ طالبہ بتائی گئی ہے کل رات اس نے اپنے خود ہی سے انجیکشن لیا جس کے بعد اس کی صحت اچانک بگڑ گئی ۔ جس کو افراد خاندان نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ الوال پولیس کے مطابق 22 سالہ کانتماں جو یادیا نگر علاقہ میں رہتی تھی ۔ 16 نومبر کے دن یہ طالبہ پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔