سائبرآباد میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ڈندیگل اور سرور نگر حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے مالی پریشانیوں اور ایک نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 50 سالہ گنگایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سورارم میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 47 سالہ گیری راج شرما جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وی وی نگر سرور نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ تین سالوں سے اس شخص کو دورے کی بیماری تھی جس سے تنگ آکر اس نے بالکونی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔