زی سلام پر رمضان المبارک کی خصوصی پیشکش

نئی دہلی : 30 جون ( راست ) ۔ رحمت، خیروبرکت، مغفرت، بخشش، اور گناہوں سے پاک اور صاف ہونے کا سنہرا ذریعہ اور شاندار موقع ہے ماہ رمضان ۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ایک بار پھر رب قددوس سے خاص فضل و کرم حاصل کرنے کا پاک مہینہ دستیاب ہو۔ خدائے بر تر نے رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ’’ تمام مردوزن سے فرمایا کہ تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے والوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار اور متقی بن جاؤ ۔ تم میں تقوی پیدا ہو‘‘ ۔ اس ماہ کی اسی فضیلت کو نظر میں رکھتے ہوئے ذی سلام ایک بار پھر اپنے پیارے ناظرین کیلئے لے کر آیا ہے رحمتو ں کی بہار، سحری سے لے کر تراویح تک ہوگی ذی سلام پر برکتو ں کی برسات۔ زی سلام کی ہر پیشکش پر صاف نظر آئے گی رمضان کی رونق، جہاں ماہ رمضان میں درس قرآن کی پیشکش سے ناظرین ثواب دارین سے مالا مال ہوں گے ، وہیں درس حدیث میں رمضان المبارک کی خاص فضیلت بیان کی جائے گی۔ رمضان آج میں شامل مختلف شہروں سے رمضان کی رونق، مساجد اور عبادتگاہو ں کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ہم ناظرین کو براہ راست ملوائینگے خاص روزے داروں سے ۔ اور اسی پروگرام کے دوران روزے داروں کے لاتعداد سوالات کا جواب دیں گے۔ ملک کے جانے مانے علمائے کرام، رمضان میگزین میں شامل خاص ڈش کے ساتھ ساتھ خاص خریداری اور رمضان میں شامل خانے پینے کے انداز اور احتیاط سے بھی روزے دارو ں کو واقف کرائے گا زی سلام، جہان نسواں میں شامل ماہ صیا م کے دوران مستورات کے مسائل پر ہوگا تبادلے خیال جو خواتین کیلئے بہت اہم ہوگا، کھانا خزانہ سے بھی پھوٹے گی رمضان کے خاص پکوان کی خوشبو، اپنے ناظرین کو دن بھر کی ہلچل کا حال سنائیگا سلام آج، رمضان کی روح تراویح کا بھی ہوگا براہ راست نشریہ ، شب کے آخری حصے میں شامل پروگرام رمضان مبارک میں شامل ہم بتائیں گے شہروں کی تاریخ، وہاں کے بازار و ں کا حال ، افطار اور سحری کے دسترخوان کے لوازمات، رات ڈھلتے ڈھلتے مکہ سے لائیو نشریات دیکھ کر روزہ دار ثواب سے بھر لیں گے اپنی جھولی ۔ اس کے علاوہ سلام محفل اور قووالی میں بھی اس ماہ مبارک کے فضائل بیان کئے جائیں گے، اور صبح صبح ناظرین کو زی سلام پر سنائی دے گی سحری کی صدا ، اور ان سب کے ساتھ رمضان کے خاص موقع پر وارث بیگ کی روحانی آواز میں پیش ہو گی خوبصورت حمد ونعت ۔ اس موقع پر زی سلام کے بزنس ہیڈ انل آنند نے کہا کہ رمضان کی مبارک راتوں ، مبارک دن اور رحمتوں بھرے لمحات بڑے قیمتی ہیں، کیوں نہ ہم سب ان مبارک ساعتوں کو اپنے دامن میں شامل زی سلام کے ذریعہ سمیٹ لیں۔۔
DISH TV CHANNEL NO-786، TATA SKY CHANNEL NO-177، AIRTEL CHANNEL NO-613، RELIANCE BIG TV CHANNEL NO-654