پیرس۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار سرینا ولیمس نے اعتراف کیا ہے کہ ریو میں اولمپکس کے آغاز سے قبل زیکا وائرس سے انسانی صحت کو لاحق سنگین خطرات باعث تشویش ہیں۔ نوواک جوکووچ نے کہا کہ مجموعی طور پر برازیل کے عوام پر مرتب ہونے والے اثرات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ دفاعی اولمپک چمپین 34 سالہ سرینا ولیمس نے فرنچ اوپن میں کرسٹینا ملاڈنووچ کو گزشتہ روز شکست دینے کے بعد کہا کہ ’’اس مسئلہ پر میرے ذہن میں بھی تشویش برقرار ہے اور میں فی الواقع ضرورت سے زیادہ تحفظ چاہتی ہوں‘‘۔ واضح رہے کہ 150 سے زائد بین الاقوامی ڈاکٹروں ، سائنس دانوں اور تحقیق کاروں نے عالمی ادارہ صحت کو موسوم اپنے مکتوب میں زیکا وائرس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔