ویملواڑہ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ میں ZPCEO صدانندم نے ویملواڑہ منڈل کے ساتھ ساتھ چندواتی منڈل میں بھی تنقیح کی اور ویملواڑہ منڈل پریشد کے دفتر میں MPDO مچاگیتا کے فائیلوں اور دیگر ریکارڈ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی اور اس دوران ZPCEO صدانندم نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کو BRGF کی جانب سے 32.30 کروڑ منظور ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع پریشد کو 20 فیصد اور منڈل پریشدوں کو 30 فیصد اور گرام پنچایتوں کو 50 فیصد اور اربن کے علاقے میں 7 کروڑ سے زائد روپیوں دینے کا اعلان کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا بعد ازیں چندروتی منڈل دفتر کا بھی ZPCEO صدانندم معائنہ کیا اور اس کے ساتھ BRGF ترقی کاموں کے ریکارڈ بھی انہوں نے تنقیح کی اور چندروتی منڈل MPDO مدن موہن سے دیگر کاموں کی تفصیلات حاصل کیں ۔