زیڈ پی اسٹانڈنگ کمیٹی اجلاس میں گرماگرم مباحث

شعبہ زراعت اور دیگر مسائل پر تفصیلی غور

کریم نگر /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زرعی کاشت کی گئی آخری حد فصل کی آبیاری کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ فصلوں کو تھوڑا بہت حصہ بھی سوکھنے نہیں دیا جائے گا کہتے ہوئے ضلع کی نمائدنگی کر رہے وزیر ایٹالہ راجندر نے تیقن دیا ۔ اب دھان کی فصل کا 75 فیصد سوکھ چکا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فی ایکر فصل کے نقصان کا معاوضہ 2 ہزار کے حساب سے دیا جاکر کسانوں کی مدد کی جائے گی کہتے ہوئے زیڈ پی ٹی سی ارکان نے مطالبہ کیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی جاکر حکومت کو بھیجی جائے کریم نگر زیڈ پی میٹنگ ہال میں منعقدہ زیڈ پیز اسٹانڈنگ کمیٹی کا اجلاس کی چیرپرسن تلا اوما کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر تلا اوما نے زیڈ پیز کی مانگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کئی فصل سوگھ گئی ہے ۔ کتنے کھیت کی فصل سوکھ گئی ہے ۔ اس تخمینہ لگا لیا جاکر آنے والے جنرل باڈی اجلاس میں قرارداد منظور کی جاکر حکومت کو بھیجی جائے گی کہتے ہوئے جواب دیا اس موقع پر کانگریس ارکان کی حکومت اور سرکاری عہدیادروں کی کارکردگی کو سخت نشانہ بنائے جانے پر برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی زیڈ پی ٹی سرینواس راؤ زیڈ پی وائس چیرمین نے سدیا نارا ہری کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو نشانہ نہ بنائے کہا ۔ اجلاس میں منظورہ قراردادوں پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ ہریتا ہارم میں کی گئی شجرکاری 60 فیصد پورے سوکھ چکے ۔