زیورات کے صاحب ذوق شائقین کی منزل ’’ جواہرات العثمان ‘‘

فارسی کا مشہور محاورہ ہے ۔’’ قدر جوہر بادشاہ ، داند یا داند جوہری ‘‘ ( جواہرات کی قدر یا تو بادشاہ جانتا ہے یا جوہری ) جواہرات اور معیاری سونے کے زیورات کے صاحب ذوق شائقین کی حیدرآباد میں گزشتہ 89 سال سے خدمت کرنے والے قدیم جوہری ہیں ’’ جواہرات العثمان ‘‘ گن فاؤنڈری ۔ اتنی طویل مدت سے حیدرآباد کے صاحب ذوق عوام کی خدمت خود اس بات کا ثبوت ہے کہ جواہرات العثمان ترقی کے سنہری اصولوں دیانت داری ، کم سے کم منافع ، اصلی اور معیاری زیورات کی سربراہی پر سختی سے عمل کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے حیدرآباد کے عوام میں اس کا ایک منفرد مقام اور ساکھ ہے ۔ 1925 ء میں حیدرآباد کے قدیم اور مشہور جوہری جناب عثمان احمد مرحوم نے عابڈس میں اس شوروم کی بنیاد رکھی تھی ۔ 1966 ء میں ان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند جناب عبداللطیف صاحب نے گن فاؤنڈری پر جواہرات العثمان کے شوروم کا احیاء کیا اور اب اس خاندان کی تیسری پشت جناب اظہر عبداللطیف اور اطہر عبد اللطیف اپنے والد کے دست راست ہیں ۔ گاہکوں کے اطمینان ، اعتماد اور سرپرستی کے ذریعہ جواہرات العثمان بام عروج پر پہنچ گیا ہے ۔ جواہرات العثمان کے ذاتی مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں جہاں ماہر فن کاریگر روایتی اور عصری رحجان کے مطابق منفرد اور انوکھے ڈیزائن تیار کرتے ہیں ۔ ہیروں اور الماس کے جڑاوی زیورات اور معیاری سونے کے زیورات کے لحاظ سے جواہرات العثمان کا ایک نمایاں مقام اور ساکھ ہے ۔ اصلی معیاری ’’ گیارنٹیڈ زیورات جواہرات العثمان کی خصوصیت ہیں ۔ دام انتہائی واجبی ہیں اور کیش بیک کی گیارنٹی موجود ہے ۔ آپ کے پسند اور ذوق کے مطابق تمام زیورات ایک ہی مقام پر دستیاب ہیں ۔ فون نمبرس ہیں ۔ 66668798 ، 66667885 ، 23387557 اور موبائیل 9966222028 ہیں ۔