حیدرآباد۔25مئی ( سیاست نیوز) مادھا پور علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیر تعمیر عمارت سے گرکر ایک مزدورہلاک ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ 29سالہ کرشنا مادھا پور علاقہ میں واقع زیر تعمیر عمارت میں کام میں مصروف تھا کہ وہ اچانک ساتویں منزل سے نیچے گرپڑا ۔ اس حادثہ میں کرشنا شدید زخمی ہوگیا اور 108ایمبولنس میں اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے ۔