زیروف اور سلیچ جدوجہد کے بعد دوسرے راؤنڈمیں

آج فیڈرر‘نڈال اور ڈیل پوٹرو کا مقابلہ

نیویارک ۔29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)سال کے آخری گرانڈ سلام یوایس اوپن میں مردوں کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں چوتھے سیڈ جرمنی کے الیکزنڈر زویرف نے سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور باربڈوس کے ڈارین کنگ کو 7ْ۔6، 7۔5، 6۔4 سے شکست دی۔ گھٹنے تک موزے اور ماتھے پر بینڈ پہنے25 سالہ زویرف کورٹ پر 1970 کے بیون بورز کی یاد دلا رہے تھے ۔ حالانکہ کسی گرانڈ سلام میں پہلی مرتبہ کھیل رہے باربڈوس کے پہلے کھلاڑی بنے کنگ نے انہیں سخت چیلنج دیا اور پہلے سٹ میں ہی ایک گھنٹے21 منٹ تک جد و جہد میں زویرف نے31 ازخود غلطیاں کر دیں۔زویرف کے سامنے اب20 سالہ کروشیائی کھلاڑی بورنا کورچ کا چیلنج رہے گا۔ کورچ نے چیک جمہوریہ کے جری ویسلی کو 7۔6، 7۔6، 6۔2 سے شکست دی۔ دیگر کھلاڑیوں میں10 ویں سیڈ امریکہ کے جان اسنر نے فرانس کے پیئرے ہیوز ہربٹ کے خلاف 6۔1، 6۔3، 4۔6، 6۔3 سے میراتھن میچ جیتا۔ پانچویں سیڈکروشیا کے مارین سلچ نے امریکہ کے ٹینی سینڈگرین کو سخت مقابلے میں 6۔4، 6۔3، 3۔6، 6۔3 سے جبکہ آٹھویں سیڈ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے رومانیائی کھلاڑی ماریس کوپل کو6۔3، 6۔3، 6۔4 سے شکست دی حالانکہ اس درمیان21 ویں سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر غیر سیڈ کھلاڑی قزاقستان کے میخائل کوکشنیک سے 6۔4، 6۔3، 6۔2، 6۔1 سے مقابلہ ہار بیٹھے ۔اٹھائیسویں سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے امریکہ کے جیسی ایراگون کو 6۔3، 6۔3، 6۔4 سے شکست دی۔12 ویں سیڈ اسپین کے پابلو کارینو نے امریکہ کے ایوان کنگ کو 6۔3، 6۔2، 7۔6 سے مایوس کیا۔ وہیں شکست کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں میں13 ویں سیڈ جیک ساف کا نام بھی شامل ہوگیا۔ امریکی کھلاڑی کو آسٹریلیا کے جارڈن تھامپسن نے 6۔2، 7۔6، 1۔6، 5۔7، 6۔4 سے میراتھن میچ میں شکست دی۔17ویں سیڈ امریکہ کے سیم کویری نے فرانس کے جائلس سمون کو 6۔4، 6۔3، 6۔4 سے اور 19 ویں سیڈ لکژمبرگ کے جائلس مولر نے آسٹریلیا کے بونارڈ ٹامک کو 3۔6، 6۔3، 6۔4، 6۔4 سے شکست دی۔