زیرزمین پانی کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر

کاماریڈی:29؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)زیر زمین میں پانی کی سطح میں دن بہ دن کمی واقع ہوتی جارہی ہے اور اس کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر ہے۔ لہذا زیر زمین میں پانی کی سطح میں اضافہ کیلئے ہارویسٹنگ پیٹس کی کھدوائی ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانایلاریڈی منڈل کے ترقیاتی کاموں کاکاماریڈی ڈپٹی ڈی ای اوافس میں حلقہ کے سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کہا کہ ہرمنڈل کے 5تا 6 دیہاتوں کا انتخاب کے ذریعہ 4 ہفتوں ہر ہفتہ 6 دیہاتوں کا جائزہ لیں اور یہاں کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں منصوبہ بندی کریں اور انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر کے علاوہ ہارویسٹنگ پیٹس کے قیام اور جانوروں کو پینے کے پانی فراہم کیلئے حوضوں کی تعمیر ، شیڈس کی تعمیر اور ہر گرام پنچایت میں 100 ایکر اراضی پر چارہ کی کاشت کیلئے تیزی سے اقدامات کریں۔ اس خصوص میں ویڈیو کانفرنس میں ہدایتیں دی جارہی ہے اور مزدوروں کو کام فراہم کرنے کیلئے احکامات دینے کے باوجود بھی چند دیہاتوں میں ابھی تک کاموں کو شروع نہیں کیا گیا جس پر ضلع کلکٹر نے ان دیہاتوں کے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا اور کاموں کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے پر وجہ نما نوٹس جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ طمانیت روزگار اسکیم کے تحت ہر پیر اور منگل کے روز ہارویسٹنگ پیٹس کیلئے سامان کی خریدی اور کاموں کی منظوری ، چہارشنبہ ، جمعہ کے روز طمانیت روزگار مزدوروں کے علاوہ منتخب دیہاتوں میں اراکین کے ساتھ متعلقہ عہدیداروں، عملہ کوساتھ لیں ۔

 

ہارویسٹنگ اور سوکھ پیٹس کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں۔ اس کاموں میں تیزی پیدا کرتے ہوئے 15؍ جون تک مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ طمانیت روزگار مزدوروں کو کام فراہم کرتے ہوئے باقی مزدوروں کو کام فراہم نہ کرنے پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور ان خاندانوں کی زندگی کس طرح چلے گی کہے کر سوال کیا۔ بکریاں، گائے ، بھینس اور پولٹری شیڈس کے قیام اور جانوروں کو چارہ کی کاشت کیلئے ہر منڈل میں ویٹرنری کے عہدیدار تعاون کریں تو بہتر ہوگا۔ جانوروں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے حوضوں کی تعمیر کرنے اور کسانوں کو اپنی زرعی اراضی میں پارمہ فنڈ کے قیام کے ذریعہ زیر زمین میں پانی کے تحفظ کے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہارویسٹنگ پیٹس ،میجک پیٹس ، سوکھ پیٹس اورپارمہ فنڈس کی تعمیر کیلئے تحصیلدار ، ایم پی ڈی اوز، آئی کے پی، ساکشر بھارت اور عہدیداروں کے مشترکہ تعاون سے منصوبہ بندی کریں اور اس کے عمل کیلئے اقدامات کریں۔ ہر روز زیادہ سے زیادہ کام کرتے ہوئے نظام آباد ضلع کو او ڈی ایف یافتہ ضلع کی حیثیت سے قرار دینے کیلئے اقدامات کریں۔ کریم نگر، میدک کے ساتھ ساتھ نظام آباد ضلع کو بھی اوڈی ایف یافتہ ضلع قرار دینے کیلئے اقدامات کریں۔ متعلقہ عہدیداروں کو اپنے اپنے دیہاتوں کو پہنچ کر تبدیلی کیلئے عوام میں شعور بیدار کریں۔ آنگن واڑی پروگرام کے تحت آروگیہ لکشمی اسکیم کے تحت حاملہ خواتین زچہ کو صد فیصد خوراک کی فراہمی اور صد فیصد سرکاری دواخانوں میں ڈیلیوری اور 30سال سے 60 سالہ خواتین کو مادر رحم میں کینسر سے متعلق معائنہ کرانے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی ہدایت دی۔ عوام میں شعور بیدار کے ذریعہ اعتماد کی بحالی کی جاسکتی ہے اور عوام اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں ڈومواکے پی ڈی وینکٹیشورلو، ڈی آر ڈی اے پی ڈی چندراموہن ریڈی، اے ڈی ایمنل ہسبنڈری ایلنا و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔