شمس آباد ۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ امبیڈکر نگر کالونی میں ایک نوجوان نے نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب شیوا کمار 20 سالہ ساکن امبیڈکر نگر کالونی شمس آباد نے کل شام نامعلوم زہر پی لیا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر مصروف تحقیقات ہے۔